اردو کلاسز

اردو زبان وادب کو فروغ دینے کے لئے غالب انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اردو کلاسزکاایک نیا سلسلہ شروع کیاہے۔ ملک کا معروف غیر سرکاری ادارہ ’’زبان‘‘ سے مل کر غالب انسٹی ٹیوٹ نے مختلف میدان میں کام کرنے والوں کے لئے اردو زبان و ادب سے جوڑنے کاجویہ سلسلہ شروع کیاہے اُسے کافی سراہا جارہاہے۔ اردو کلاسز کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ اس سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مزید اس کلاس سے وابستہ ہوں گے۔